سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار سے متجاوز

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار سے متجاوز

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 326 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 260 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 776 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔