سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 8,900 روپے سستا

سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 8,900 روپے سستا

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 85 ہزار 624 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 630 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 238 روپے کم ہوکر 7 ہزار 811 روپے ہوگئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 89 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 627 ڈالر پر آ گیا ہے۔