سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ڈیرے، انڈیکس میں مزید 1085 پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ڈیرے، انڈیکس میں مزید 1085 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان برقرار جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 43 کروڑ 21 لاکھ 93 ہزار 343 روپے مالیت کے 59 کروڑ 24 لاکھ 88 ہزار 57 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1174 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 497 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔