برآمدات میں کمی تشویشناک، پاکستان 8 ارب ڈالر کی ممکنہ آمدن سے محروم: گوہر اعجاز

برآمدات میں کمی تشویشناک، پاکستان 8 ارب ڈالر کی ممکنہ آمدن سے محروم: گوہر اعجاز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، ملک کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے خبردار کیا کہ اگر برآمدات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو معاشی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اب بھی وقت ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔