تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق متعدد مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ چیئرمین ای او بی آئی جاوید شیخ، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سی ڈی اے اور ای او بی آئی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 روز کے اندر مشترکہ منصوبوں کا حتمی پلان تیار کریں۔
فیصلے کے مطابق 15 روز بعد وفاقی وزراء محسن نقوی اور سالک حسین کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوگا، جس میں اسلام آباد کے لیے سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے مجوزہ منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد دونوں اداروں کے مشترکہ منصوبوں پر باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔