تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔