عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کمی کیساتھ 3 ہزار 980 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے تک پہنچ گئی۔