لاہور: (ویب ڈیسک) گوادر کرکٹ گرائونڈ کے بعد پاکستان کے ایک اور گرائونڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گلگت بلتستان کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گوادر کے خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم کا چرچا رہا جس کی خوبصورتی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔اب پاکستان کے ایک اور گرانڈ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، یہ گرائونڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔قدرتی نظاروں کے درمیان موجود کرکٹ میدان کی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے ٹویٹر پر کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور حکام سے اس کو مناسب کرکٹ سٹیڈیم کے قیام کیلئے اپیل کی ہے۔
Nothing can beat the beauty of our very own #Pakistan this is Pisan cricket ground in #Gilgit how breathtaking is this! I would request the newly elected CM Gilgit Baltistan to look into it n help the players there by providing them will all the facilities @TheRealPCB pic.twitter.com/9Kybzz1xiw
— Umar Gul (@mdk_gul) February 4, 2021
انہوں نے لکھا کہ یہ گلگت میں پسان کرکٹ گراؤنڈ ہے، میں وزیراعلی گلگت بلتستان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس پر نظر ثانی کریں اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔