پی ایس ایل: لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف جیت، سوشل میڈیا پر نیا میچ پڑ گیا

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف جیت، سوشل میڈیا پر نیا میچ پڑ گیا

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پی ایس ایل کا بڑا مقابلہ ہوا، لاہور قلندرز کی میزبان کراچی کنگز کو چھ وکٹ کی سنسنی خیز شکست پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ سوشل میڈیا وار میں سب سے پہلے ٹاس کے عجیب حسن اتفاق پر شعر شیئر کیا گیا کہ "یہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ صرف رسم دنیا ہے"۔ میچ ہیرو ڈیوڈ ویزے فُل ایکشن مار دھاڑ کو ہالی وُڈ اسٹار جان وِک Johan Wick سے ملا دیا

ایک صارف نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا جعلی ٹوئٹ شیئر کیا جس میں شوشہ چھوڑا گیا کہ " میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے کے نام پر کراچی میں فلائی اوور بنائیں گے"۔

میچ کے آخری اوور میں محمد عامر کی نوجوان شاہین آفریدی سے مقابلہ بازی قرار، کوچ وسیم اکرم اور ٹیم اونر فواد رانا کی تصاویر پر کمنٹس بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ غیر یقینی جیت پر کچھ منچلوں نے جوشیلے ڈانس اور لاہور قلندرز کے ترانے پر کھلاڑیوں کی اپنی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

کرکٹ میں گلیمر کے تڑکے سے گیم میچ کے اختتام پر ختم نہیں ہوتی، سوشل میڈیا پر ردعمل اسے سے بھی زیادہ بڑا میچ ہوتا ہے۔