پاکستان سپرلیگ میں‌ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

Published On 02 March,2021 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ کے 12 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔

پی ایس ایل کے رنگ میں کورونا نے بھنگ ڈال دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کی۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے گذشتہ روز پہلے میچ ملتوی کیا، بعد میں ری شیڈول کر دیا لہذا اب نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج (منگل) شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔

پی سی بی حکام کے مطابق پیر کے روز متاثر ہونے والے میچ کے ٹکٹس پرآج اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین استعمال کرسکتے ہیں، تماشائی چاہیں تو ٹکٹ ری فنڈ بھی کرواسکتے ہیں۔
 

Advertisement