پی آئی اے کا خصوصی طیارہ قومی ٹیم کو لیکر پہلی مرتبہ براہِ راست جنوبی افریقا کیلئے اُڑان بھرے گا

Published On 20 March,2021 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے پہلی مرتبہ براہ راست ساوتھ افریقہ کے لئے اڑان بھرے گی، پی آئی اے کی خصوصی چاٹرڈ پرواز 26 مارچ کو قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

پی سی بی نے پی آئی اے کو چارٹرڈ طیارے کیلئے درخواست کی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے، پی آئی اے 27مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لیکر لاہور پہنچے گی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں،پی آئی اے ساوتھ افریقہ کے لئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ساوتھ افریقہ کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے، جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز پرحکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے گی۔
 

Advertisement