کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی، ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ کھلاڑی اب ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرے گا، کھلاڑی کو فی الحال کراچی کے ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز ہوٹل پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جو مُثبت آگیا۔