لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے سرفراز احمد سمیت گیارہ کھلاڑی اور آفیشلز کو ابوظہبی روانگی کی کلیئرنس نہ مل سکی، فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت پانچ ارکان یو اے ای پہنچ گئے۔
کورونا سے متاثرہ پی ایس ایل میچز کے لیے کمرشل فلائٹ کے ذریعے کراچی سے کپتان سرفراز احمد جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والے تمام دس کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ مل سکی، تمام واپس ہوٹلز کے ببل سیکیور میں آئسولیٹ ہو گئے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت 5 افراد یو اے ای پہنچ گئے، روانگی سے محروم پلیئر اور اسٹاف ممبرز کو جلد متحد عرب امارات پہنچانے کے لیے پی سی بی نے متبادل آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا۔