کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ میگا ایونٹ آج اسلام آباد میں ہوگا

Published On 03 July,2021 10:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ میگا ایونٹ آج اسلام آباد میں ہوگا۔ کون کون سے کھلاڑی کے پی ایل کا حصہ بنیں گے اس کا فیصلہ بھی ہوگا۔ شاہد آفریدی، وسیم کرم، انضمام الحق، شعیب ملک ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے بتایا کے پی ایل ڈرافٹنگ ایونٹ میں صدر کے پی ایل عارف ملک، سی ای او شہزاد اختر، 6 فرنچائیزز کے مالکان اور کوچز بھی شریک ہونگے۔ ڈرافٹنگ میں فرنچائیزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔

 

Advertisement