ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے دھماکہ خیز مقابلے جاری، آسٹریلیا کا آج سری لنکا سے آمنا سامنا

Published On 28 October,2021 10:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کا سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے رات 7 بجے آمنا سامنا ہو گا۔

یو اے ای میں چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے جاری، ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ون کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں رات سات بجے دبئی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

کینگروز اور 2014 کے چیمپئن آئی لینڈرز کی تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل، ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر چکی ہیں۔

سپر بارہ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جبکہ سری لنکا نے بنگلادیش کو بھی پانچ ہی وکٹ سے ہرایا تھا، اسی فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ اور سولہ بار مدمقابل آ چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ہی، آٹھ آٹھ بار جیتی ہیں۔
 

Advertisement