پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سریز کا آج سے آغاز

Published On 25 November,2021 12:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز ٹیسٹ سریز کا آغاز آج سے ہوگا، چٹاگانگ میں صبح 9 بجے قومی شاہین اور بنگال ٹائیگرز آمنے سامنے ہوں گے۔

مشن بنگلا دیش کا اگلا محاذ، وائٹ بال کے بعد ریڈ بال کا امتحان ہو گا۔ شیخ ظہور احمد سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے سے بابر الیون کا مورال ہائی ہے۔

طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، اب تک کھیلے جانے والے گیارہ میچز میں سے دس مرتبہ جیت شاہینوں کا مقدر بنی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا، بنگال ٹائیگرز تاحال اپنی پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل بنگلا دیشی ٹیم کودو بڑے دھچکے لگے، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ہمیسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔
چھوٹے فارمیٹ کے کپتان محمود اللہ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
 

Advertisement