پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے ڈھاکہ میں ڈیرے، ٹریننگ سیشن شروع

Published On 02 December,2021 09:13 am

ڈھاکہ : (دنیا نیوز) پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ڈھاکہ میں ڈیرے جما لیے، قومی ٹیسٹ سکواڈ نے میرپور کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا۔

مشن وائٹ واش کے لیے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی، دورہ بنگلا دیش میں ناقابل شکست رہنے کے جذبے سے سرشار قومی سکواڈ آج نیٹ سیشن میں ان ایکشن ہے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹیسٹ سکواڈ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے جبکہ 3 دسمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
 

Advertisement