وزیراعظم سے ادارہ جاتی کرکٹ بحال کرنے کی درخواست کردی گئی

وزیراعظم سے ادارہ جاتی کرکٹ بحال کرنے کی درخواست کردی گئی

پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اداروں میں کرکٹ بند ہونے سے ہزاروں کھلاڑی بیروزگار ہوگئے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بطور پیٹرن ان چیف پی سی بی ادارہ جاتی کرکٹ کو بند کر دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ اداروں میں کرکٹ بند ہونے سے ہزاروں کھلاڑی بیروزگار ہوگئے ہیں، عمران خان کے کھلاڑی دشمن فیصلے نے ہزاروں کھلاڑیوں کو متاثر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بطور پیٹرن ان چیف پی سی بی ادارہ جاتی کرکٹ بحال کریں۔