پی سی بی قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دے گا، اہم شخصیات بھی مدعو

Published On 23 November,2022 11:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آج عشائیہ دے گا، ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

 انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 18 رکنی سکواڈ کے کھلاڑی آج اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس پر پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

عشائیہ تقریب میں ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

 

Advertisement