انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے آج ملتان پہنچے گی

Published On 06 December,2022 10:29 am

ملتان: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے آج ملتان پہنچے گی۔

ملتان میں انگلش ٹیم میزبان پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے رکھی گئی تقریب میں شرکت کرے گی، انگلش ٹیم کل قومی ٹیم کے ساتھ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔

کرکٹ ٹیموں کی ملتان آمد کے پیش نظر ایئرپورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انگلش کرکٹ ٹیم کیلئے سٹیٹ گیسٹ سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement