سابق کپتان محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے

Published On 13 February,2023 03:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، احسان علی کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان حفیظ کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔

میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔
 

Advertisement