چیمپئن بننے کیلئے ضروری ہے ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں: سکندر رضا

Published On 20 February,2023 08:49 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر سکندر رضا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی ہے۔

 ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز کو ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی مل گئی۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی، کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ کوشش کریں گے اگلے میچ میں بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں، ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،مڈل اوورز میں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
 

Advertisement