پاکستان سپر لیگ میں آج 2 اہم میچز شیڈول

Published On 26 February,2023 09:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 میں آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، سلطانز 5 میں سے 4 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 5 میں سے 4 میچ ہارنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پانچ میں سے چار میچ ہارنے والی کراچی کنگز ایک اور شکست کی صورت میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو سکتی ہے۔

آج کا دوسرا مقابلہ شام 7 بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی تیسری جبکہ پشاور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے۔
 

Advertisement