ٹی 20 کے ماہر باؤلر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل

ٹی 20 کے ماہر باؤلر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر ڈوین پریٹوریئس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ٹی 20 کے ماہر بولر ڈوین پریٹوریئس پرپل فورس میں شامل ہو گئے ہیں‘‘۔

جنوبی افریقا کے کرکٹر ڈوین پریٹوریئس دنیا بھر میں مختلف لیگز کھیل چکے ہیں اور ساتھ ہی نارتھ ویسٹ کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور باؤلنگ آل راؤنڈر کھیلتے ہیں۔

ڈوین پریٹوریئس نے 9 جنوری 2023ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 8 کے 5 میچوں میں صرف ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔