لاہور قلندرز کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے : عامر جمال

لاہور قلندرز کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے : عامر جمال

پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ ہم ایک دو وکٹ گرنے کے انتظار میں تھے، ٹائم آؤٹ میں کوچ نے کہا کہ پلان کے مطابق کھیلیں اور اسی کے مطابق ہمیں ہیلز اور صہیب مقصود کی وکٹیں ملیں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، اس حوالے سے شان ٹیٹ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ تیز باؤلنگ جارحانہ انداز میں ہوتی ہے، میں باؤلنگ آل راؤنڈر ہوں باؤلنگ پر توجہ ہوتی ہے، بیٹنگ پر بھی کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم نے اپنے باؤلرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بیک کیا تو باؤلرز نے یہ والی پرفارمنس دے کر دکھا دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے تجربے کا مقابلہ کریں تو ان کا تجربہ زیادہ ہے لیکن گراؤنڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے، ہمارا پلان صرف لاہور قلندرز کو شکست دینے کیلئے ہو گا، مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔