شاہین آفریدی نے زلمی کیخلاف فتح کا کریڈٹ بیٹرز کو دے دیا

Published On 18 March,2023 04:45 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کا کریڈٹ اپنے بیٹرز کو دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے ایلیمنیٹر میں زلمی نے محمد حارث کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جو قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پشاور زلمی کے خلاف کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے گیم میں دباؤ ہوتا ہے، سوچا تھا کہ بیٹنگ آئے یا باؤلنگ مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کا کریڈٹ مرزا طاہر بیگ اور دیگر بیٹرز کو جاتا ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور اور پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، آج بڑا دن ہے، ایونٹ کا فائنل ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ یہ مقابلہ ہم ہی جیتیں۔