قلندرز یا سلطانز: PSL8 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

Published On 18 March,2023 08:40 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرے سال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنے گی، تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔

چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔

Advertisement