دورہ پاکستان مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ

Published On 08 May,2023 03:45 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 کی سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ کراچی، پنڈی اور لاہور میں 10 میچز کھیلنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔

کیویز ٹیم نے پاکستان میں مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی تاہم ون ڈے میچز کی سیریز قومی کرکٹ کے نام رہی۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ابتدائی چاروں میچز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی جبکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ 

Advertisement