کولمبو: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں جو ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہے، دوسرے بولرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے والا بولر ہے، بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
مورنی مورکل نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو بہتر کریں اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے ، ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 13, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے یہ کھیل کا حصہ ہے ، زمان خان کو بولنگ کرتا ہوا دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کنڈیشنز سپنرز کے لیے مددگار ہے، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں اب بھی بولنگ شوق سے کرتا ہوں، محمد رضوان نے مجھے مختلف ورائٹی کے ساتھ بولنگ کا کہا تو بولنگ کرتا ہوں۔