ندا ڈار کے 150 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز مکمل

ندا ڈار کے 150 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز مکمل

سری لنکا کے شہر دمبولا میں بھارت کیخلاف کھیلا جانیوالا ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا میچ ندا ڈار کے کیریئر کا 150 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔ 

اس سے قبل پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے گزشتہ ماہ نارتھمپٹن میں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔