چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارونس لبوشین اور مچل مارش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، سٹیو سمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، یہ 15 رکنی سکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلے گا۔