قائداعظم ٹرافی: فائنل میچ کے دوسرے روز سیالکوٹ ریجن نے 235 رنز بنا لیے

Published On 03 December,2025 05:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ ریجن نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سیالکوٹ ریجن کی جانب سے محسن ریاض 71 اور عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالرحمان نے 14 اور محمد ہریرہ نے 9 رنز بنائے، حمزہ نذر 62 اور حسن علی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کراچی بلیوز کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 340 رنز بنائے تھے، سیالکوٹ ریجن کو کراچی بلیوز کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 105 رنز درکار ہیں۔