دمبولا: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی گزشتہ روز دمبولا میں کھیلا جانا تھا، تاہم بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



