گجرات: مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری آصف عرف آسو مارا گیا

Published On 25 September,2021 08:23 pm

گجرات: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری آصف عرف آسو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے پل چناب پر مقابلہ ہوا پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری، قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت 14 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم آصف عرف آسو ساہی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار تین ملزمان چناب ٹول پلازہ پر پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہوئے تھے۔ سی آئی اے، کھٹیالہ شیخاں پولیس نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، آسو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
 

Advertisement