کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر علی الصبح نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ مومن کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان افغان باشندہ تھا اور کچرا چنتا تھا اور وہ جنجال گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو انتہائی قریب سے ایک گولی گردن میں مار کر قتل کیا گیا ہے، نوجوان کے قتل ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا، مقتول نوجوان کو کس مقام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔