پاکپتن : داماد نے فائرنگ کرکے بیوی،سسرسمیت تین افراد کو قتل کردیا

Published On 11 June,2023 11:49 am

پاکپتن : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پرداماد نے بیوی سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

پولیس زرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ گاؤں شام گڑھ میں پیش آیا جہاں داماد نے فائرنگ کرکے بیوی ، سسر سمیت  تین افراد کی جان لے لی  ، مقتولین کی شناخت غلام فرید بلوچ ، اس کابیٹا ثاقب اور بیٹی آمنہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کی ٹیمیں شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں ۔ 

پولیس کی جانب سے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔