کوئٹہ: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام نے چینی، پٹرول، ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف گوداموںں پر چھاپے مارے۔
درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل نے بھوسا منڈی میں قائم گودام پر چھاپہ مار کر 2350 پارسلز چینی برآمد کر لی۔
ترجمان محکمہ کسٹمز کے مطابق لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک آئل ٹینکر سے 28 ہزار لٹر غیر ملکی پٹرول، ڈیزل برآمد کیا۔
نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سگریٹس برآمد کیے گئے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کاروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے سامان کی قیمت 8 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔