گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اجرتی قاتل ہلاک

گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اجرتی قاتل ہلاک

مبینہ پولیس مقابلہ گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کی حدود میں ہوا، ہلاک ہونے والا ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کی شناحت عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بھروکی چیمہ کا رہائشی تھا، ملزم عبدالجبار نے چند ماہ قبل تتلے عالی کے علاقے میں بھی چار افراد کو قتل کیا تھا، ہلاک ملزم پیسے لے کر بھی قتل کرتا تھا۔