پارا چنار: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

پارا چنار: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ پارا چنار میں بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔