کراچی: (دنیا نیوز) لیاری میں میوہ شاہ مسجد کےقریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرد اورخاتون رکشے میں سوار تھے جو لیاری جارہے تھے نیپئر کی حدود میں میوہ شاہ مسجد کے قریب 2 موٹرسائیکل سواروں نے رکشہ پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، مقتول کی شناخت عطاء اللہ ولد پیر مت خان کے نام سے ہوئی ہے جو باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے، مقتول و زخمی عورت لیاری کے کسی ہوٹل میں قیام پزیر تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، مقتول کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تاحال نہیں بتاسکتے۔