کاہنہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

کاہنہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر سلمان اور اس کے بھائی عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر 35 سالہ جانپری کو تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کی جا رہی تھی تاہم راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔