راولپنڈی: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی

نامعلوم افراد کی گولیاں لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے کسٹم اہلکار کی شناحت جواد اور زخمی کی بصیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی کو لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزموں کا جلد سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا جائے گا۔