کرائم
خلاصہ
- میرپور خاص: (دنیا نیوز) میرپورخاص کے قریب کھان کے علاقے میں مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔
گاؤں حاجی علی ڈنو مری میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ فرزانہ مری جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم حاجی خان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
والد کے بیان کے مطابق واقعہ بچوں کی بات پر بہن بھائی کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔