نسٹ کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

نسٹ کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

یاد رہے کہ یہ درجہ بندی سٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی جانب سے مرتب کی جاتی ہے اور عالمی سطح پر ایک معتبر اعزاز سمجھی جاتی ہے۔

نسٹ کے اعلامیے کے مطابق اس فہرست میں شامل ہونے والے نسٹ کے محققین مختلف سائنسی اور تحقیقی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یونیورسٹی کے مطابق 45 میں سے 16 محققین مسلسل کئی برسوں سے اس فہرست کا حصہ بن رہے ہیں، جو ان کے مستقل تحقیقی اثر اور علمی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے محققین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، یہ اعزاز عالمی تحقیقی برادری میں پاکستانی سائنس دانوں کی بڑھتی ہوئی شناخت اور نسٹ کے علمی معیار کا مظہر ہے۔