عمر شریف کی نمازہ جنازہ کل جرمنی میں ادا کی جائے گی:ذرائع

Published On 03 October,2021 07:55 pm

نیورمبرگ:(دنیا نیوز)پاکستان کے لیجنڈری اداکارعمرشریف جو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی نمازہ جنازہ کل جرمنی میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ میں کل ایک بجے ادا مقامی ترکش مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی میت کو ممکنہ طور پر منگل کے روز پاکستان منتقل کیا جائے گا جبکہ میت کو میونخ سے کراچی قطر ایئرویز کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

مرحوم اداکار کی بیوی زریں غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔

عمرشریف کے بیٹے جواد عمرکاکہنا تھا کہ ان کے والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہوگی، میت گلشن میں والد کے سسرال والے گھر سے اٹھائی .جائیگی جبکہ نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں اداکی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر کے بشیرفاروقی نمازجنازہ پڑھائینگے ۔

 

Advertisement