اداکارہ عائشہ عمر کی کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

Published On 20 November,2021 09:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی مصروفیات انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

خوبرو اداکارہ آج کل افریقی ملک تنزانیہ میں موجود ہیں، انسٹا گرام پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو دیکھنے کے بعد ہر کوئی حیران ہیں کہ آیا معروف اداکارہ پانی میں کیا کر رہی ہیں، یہاں بتاتے چلیں کہ عائشہ عمر پانی میں موجود ہیں اور کچھوؤں کو کچھ کھلا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ سمندری کھانے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں۔
 

Advertisement