راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹیلی ویژن اور سٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق مسعودخواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے، ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔
طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں سے ایک تھا۔
مسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ نقل مکانی میں آخری بار پرفارم کیا تھا، ان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔