کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پہلی مرتبہ میوزیکل نائٹ میں فیشن شو کا میلہ سج گیا جس میں ملک بھر سے ماڈلز نے شرکت اور ریمپ پر واک کی۔
تفصیلات کے مطابق نجی تنظیم کی جانب سے کوئٹہ میں پہلی مرتبہ میوزیکل نائٹ میں فیشن شو کا میلہ سجایا گیا جس میں نا صرف کوئٹہ بلکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے بھی ماڈلز نے شرکت کی، فیشن واک میں 20 میل و فیمیل جبکہ 4 ننھے ماڈلز جلوہ گر ہوئے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد بلوچستان میں بھی فیشن کو پروان چڑھانا ہے، تقریب میں مختلف سنگرز کی جانب سے پیش کیے جانیوالے گانوں سے پروگرام کو چار چاند لگ گئے۔
تقریب میں شریک ماڈلز اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کی دنیا کا کوئٹہ میں ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔