لاہور:(ویب ڈیسک )رواں برس بھی عیدالفطر کے موقع پر ایک پاکستانی اور تین ہالی ووڈ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم’ دغا باز دل‘جسے عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، دغا باز دل کی کاسٹ میں مہوش حیات، علی رحمان، بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب، لیلا واسطی اور عائشہ خان شامل ہیں۔
تین ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ’گوڈ زیلا ایکس کونگ دی نیو ایمپائر‘ دنیا بھر میں 28 مارچ کو سینما گھر کی زینت بنے گی، ایڈم وِنگرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ’مونسٹر‘ فلم کی کہانی کنگ کونگ اور گوڈ زیلا کے گرد گھومتی ہے جو انڈر گراؤنڈ ورلڈ کے مونسٹر سے مقابلہ کرتے ہیں۔
دوسری ہالی ووڈ فلم ’منکی مین‘ مشہور اداکار دیو پٹیل کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے،اس فلم کی کہانی ایک ایسے گمنام شخص کے گرد گھومتی ہے جو کرپٹ لیڈرز سے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے۔
تیسری فلم ’سول وار‘ پاکستانی سنیما گھروں میں عید پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم ہے،اس فلم کی کہانی امریکہ میں شروع ہونے والی ایک ایسی ’سول وار‘ کے گرد گھومتی ہے جو ملک کو تقسیم کر دیتی ہے۔
واضح رہے فلم ’سول وار‘ 11 اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔