بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فیشن کو طاقت کا ذریعہ قرار دیدیا

Published On 30 January,2025 03:28 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے فیشن کو طاقت کا ذریعہ قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔

انہوں نے کہا فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے، جو چیز آپ کے لئے صحیح لگے وہی پہنیں لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی طاقت بھی دیتے ہیں، انہوں نے کہا جب میں ایسا لباس پہنتی ہوں جو میری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے تو وہ نہ صرف مجھے اعتماد دیتا ہے بلکہ میں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔